معروف موسیقار خیام کو ہردے ناتھ ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ 

ممبئی : قومی ایوارڈ یافتہ موسیقار محمد ظہور خیام ہاشمی عرف خیام کو امسال ان کی بہترین موسیقی کی خدما ت کیلئے ہردے ناتھ ایوارڈ سے نواز نے کا اعلان کیاگیا ہے ۔ یہ ایوراڈ ایک لاکھ نقد روپے او رمومنٹوپر مشتمل ہوتا ہے ۔ یہ باوقار ۲۶؍ اکٹوبر مہاراشٹرا کے وزیر اعلی دیویندر فرنویس کے ہاتھوں ایک تقریب میں دیا جائے گا ۔ ہردے ناتھ ایورارڈ کے ایک افسر اویناش پربھاکر نے کہا کہ ہردے ناتھ منگیشکر کی ۸۱؍ ویں سالگرہ کے موقع پر ایوارڈ تقریب منعقد کی جائے گی ۔ جو کہ منگیشکر بہنوں لتا ، آشا ، اوشااو رمینا کے بھا ئی ہیں ۔ ۹۱ ؍ سالہ خیام موسیقار ، نغمہ نگار اور مصنف بھی ہیں ۔

انہو ں نے اپنے کیئریر کا آغاز لدھیانہ میں 1943ء میں کیا تھا جب وہ محض ۱۷؍ برس کے تھے ۔ او راس کے بعد شرما جی او رورماجی جوڑی کے ساتھ شامل ہوگئے ۔ ان کی پہلی فلم 1948ء میں ہیرا رانجھا تھی ۔ ان کے ساتھی رحمن ورما تقسم ہند کے موقع پر پاکستان چلے گئے او رخیام نے ہندوستان میں ہی اپنے کیئر یر کو پروان چڑھانے لگے ۔ خیام صاحب 1953ء میں فلم فٹ پاتھ میں قابل ستائش موسیقی دی ۔ اس کے بعد ان کی ہٹ موسیقی کا سلسلہ چلتا رہا ۔ انہوں نے اس وقت کے زبر گلوکارو ں کے ساتھ کام کیا جن میں طلعت محمود ، محمد رفیع اور مکیش قابل ذکر ہیں ۔ 1961ء میں فلم شعلہ او رشبنم میں بہترین موسیقی دی ۔ امیتابھ بچن کے فلموں میں بھی انہوں نے زبر دست موسیقی دی ۔ترشول ، کبھی کبھی شامل ہیں ۔

1981ء میں فلم امراؤ جان کی موسیقی نے فلم کو بالی ووڈ کے بلاک باسٹر فلم بنادیا تھا ۔ انہیں اس فلم کیلئے نیشنل ایوارڈ کے ساتھ فلم فیئر ایوراڈس بھی ملے ۔ سال ۲۰۱۲ء میں ان کے بیٹے پردیپ کا انتقال ہوگیا ۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی یاد میں ایک ٹرسٹ بنایا تا کہ فن کاروں کی مدد کی جائے گی ۔ خیال رہے کہ لتا منگیشکر ، آشام بھونسلے ، امیتابھ بچن ، اے آر رحمن ، جاوید اختر کو بھی مذکورہ ایوارڈ مل چکا ہے ۔