معذور کسان کی خودکشی

حسن آباد۔ 22 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سرکل کے تحت موضع کٹکور منڈل اکناپیٹ میں آج 42 سالہ جسمانی معذور کسان پداسداریڈی جوکہ پیدائشی اپاہج ہے۔ اپنی ذاتی 3 ایکر اراضی پر دھان و کپاس کی کاشت کاری کرتے ہوئے اپنے خاندان کی کفالت کررہا تھا۔ گزشتہ دو زرعی موسموں کے دوران مسلسل ناقابل منافع کاشت و زراعت میں ہورہے مسلسل نقصانات سے دلبرداشتہ ہوکر شدید مایوسی میں کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی اور برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ کافی دیر بعد متوفی کی اہلیہ نے اپنے مکان پہنچ کر شوہر کو مردہ حالت میں دیکھ کر پڑوسیوں و اکناپیٹ پولیس کو مطلع کیا۔ مقامی عوام نے جسمانی معذور کسان کی بیوہ و کمسن و بچوں کو فی الفور 10 لاکھ روپئے ایکس گریشیا منظور کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا۔