معذور نونہالوں کی فزیو تھراپی

یلاریڈی ۔یکم جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر پر منعقدہ فزیوتھراپی طبی کیمپ میں منڈل کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے معذور بچوں کو فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر مسٹر وینکٹ سوامی نے علاج کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے 18بچوں کا علاج کیا ۔ منڈل لنگم پیٹ مستقر پر آفس میں طلبہ کو فزیو تھراپی طبی معائنہ کیا گیا ۔ ڈاکٹر پرساد بابو نے مزید بتایا کہ منڈل کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے 11 طلبہ کا کیمپ میں علاج کیا گیا ۔ منڈل سداشیونگر مستقر پر ایم آر سی بھون میں فزیو تھراپی طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر 15 افراد ‘معذور طلبہ کا طبی معائنہ کیاگیا ۔ کیمپ سے ایم ای او یوسف ‘ اے پی ایم سائیلو ‘ فزیو تھراپی ڈاکٹر مونیکا مورے اور دوسرے موجود تھے ۔