حیدرآباد /31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک جسمانی معذور شخص نے اپنی معذور بیوی سے دلبرادشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ سدھاکر جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ اڈہ گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ تکارام گیٹ پولیس نے بتایا کہ سدھاکر جسمانی معذور تھا اور اس کی شادی سال 2015 میں ایک معذور لڑکی سے ہوئی تھی ۔ جو گونگی اور بہری تھی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔