معذور افراد کیلئے مطاف دو گھنٹے مختص

مکہ معظمہ ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قصرصدارت کے شعبہ برائے امور حرمین شریفین نے مطاف دو گھنٹے کیلئے معذور افراد کیلئے پیر کے دن مختص کردیا ہے۔ بین الاقوامی یوم معذورین جو 3 ڈسمبر کو مقرر تھا، مسحور المونامی انڈر سکریٹری برائے قصرصدارت نے کہا کہ اس سے قصرصدارت کی معذور افراد پر خصوصی توجہ کا اظہار ہوتا ہے اور ان کے حقوق اجاگر ہوتے ہیں۔ بین الاقوامی یوم معذورین 1992 سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال منانا شروع کیا ہے جس کا مقصد معذور افراد کے حقوق اجاگر کرنا ہے اور سماج میں ترقی میں ان کے حصہ کے بارے میں عوام کے شعور کی بیداری میں اضافہ کرنا ہے۔ جو افراد معذور ہوتے ہیں وہ سیاسی، سماجی، معاشی اور تمدنی زندگی میں بھی پسماندہ ہوجاتے ہیں۔ جاریہ سال بین الاقوامی یوم معذورین کا خصوصی موضوع ’’معذور افراد کو بااختیار بنانا اور انہیں مساوی درجہ دینا اور ان کو ساتھ لیکر ترقی کرنے کو یقینی بنانا‘‘ تھا۔ سعودی عرب نے معذور افراد کی خصوصی دیکھ بھال کیلئے کئی قوانین منظور کئے ہیں۔