معذورین کیلئے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

مٹ پلی۔/8جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر ملا پور منڈل میں پنشنرس وظیفہ یاب و جسمانی معذورین کے مطالبات کو حل کریں اور جسمانی معذورین کے پنشن میں اضافہ رقم کے ساتھ کب سے ادا کی جائے گی اس تاریخ کا اعلان کیا جائے ۔ مستحق معذورین کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے اعلان کیا جاچکا تھا کہ ایک پختہ مکان تعمیر کروایا جائے گا ۔ درپیش مسائل پر حکومت کب قابو پائے گی ، ذمہ داران حکومت کو چاہیئے کہ وہ اعلان وغیرہ سے گریز کرتے ہوئے قومی و مقامی مستحق عوام کیلئے عملی ٹھوس اقدامات کریں۔ اس موقع پر ایم آر پیز ضلعی نائب صدر ماٹلہ بچیا، وکالالگولہ ہکولہ پور سمیتی( تحریک حصول انصاف برائے معذورین ) کے ضلعی سکریٹری بیتا پو ملیش و قائدین دوری شٹی، ستیا نارائنا، پلے راھاد، دنڈواینی سجاتا،او یو آئیکا سا صدر پالے پودلیپ اور 300جسمانی معذورین نے شرکت کی۔