معذورین میں وہیل چئیر کی تقسیم

نظام آباد:18؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منوج میموریل چیرٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ویشودیا تعلیمی اداروں کی جانب سے معمر افراد و جسمانی معذورین کو وہیل چیر کی تقسیم کے علاوہ ہیلت کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رام موہن رائو، ڈاکٹر موہن ریڈی، ڈاکٹر کے شروتی، ڈاکٹر رام دیوکی جانب سے مریضوں کا معائنہ کیا گیااور ادویات کی تقسیم بھی عمل میں لائی گئی۔ منوج میموریل چیرٹیبل ٹرسٹ کے چیرمین پرساد رائو نے ویشودیا ہائی اسکول میں منعقدہ پروگرام میں مریضوں کو وہیل چیر اور ادویات کی تقسیم انجام دی اور منوج میموریل کی جانب سے فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔