معاوضوں کا تنازعہ حل ہونے کا امکان

ملبورن یکم اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کی یونین کے ساتھ ادائیگیوں کے سلسلے میں جاری تنازعہ حل کے قریب پہنچ گیا۔ طویل مذاکرات کے بعد فریقین معاہدے پر راضی دکھائی دیتے ہیں اس سلسلے میں کسی تیسرے کے ثالثی کردار سے بھی انکار کردیا گیا ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سی اے کا آزاد بورڈ اس معاملے میں حتمی فیصلہ کرے گا۔ خیال رہے کہ 30 جون کو سابق ادائیگی نظام کے ختم ہو جانے کے بعد سے آسٹریلیا کے تقریباً 230 کھلاڑی بے روزگار ہوگئے ہیں۔ تازہ پیشرفت کے مطابق قوی امکان ہے کہ کھلاڑی ممکنہ دورہ بنگلہ دیش تک ایکشن میں آجائیں گے۔

رونالڈو نے عدالت میں میڈیا سے گفتگو نہیں کی
میڈرڈ ۔ یکم اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ریئل میڈرڈ کے پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کئی ملین ڈالرز کی ٹیکس چوری کے مقدمے میں اسپینی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے معروف فٹ بالر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنی آمدنی سے سترہ ملین ڈالرز سے زائد کا ٹیکس بچایا ہے۔ حاضری کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ وہ اس معاملے پر کوئی بیان دیں گے تاہم رونالڈو میڈیا سے بات چیت کئے بغیر چلے گئے۔