حیدرآباد ۔ /10 اگست (سیاست نیوز) معاشی پریشانی سے دوچار ایک نوجوان نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ شیخ سعید ساکن بورہ بنڈہ مقامی ٹینٹ ہاؤز کا ملازم تھا اور وہ تنگدستی کا شکار ہوگیا تھا ۔ مسلسل معاشی پریشانیوں سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس کے سبب اس نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ بعد پوسٹ مارٹم ورثہ کے حوالے کردیا۔