حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں میرپیٹ نارسنگی اور صنعت نگر حدود میں پیش آئے تین علحدہ واقعات میں تین افراد نے مالی پریشانیوں اور خاندانی مسائل سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 28 سالہ رمیش جو پیشہ سے سینٹرنگ مزدور تھا ۔ میرپیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ رمیش بیوی سے روزآنہ کے جھگڑوں اور جس کی وجہ مالی پریشانی ہے پریشان تھا ۔ جس نے کل رات عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی تاہم اس کی بیوی نے اسے روکنے کی کوشش کی جو ناکام رہی ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 40 سالہ سی ایچ اشوک جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ منچی اپولہ ولیج علاقہ کا ساکن تھا ۔ اشوک عادی شرابی تھا ۔ جو کثرت سے شراب نوشی کیا کرتا تھا ۔ اس شخص کو مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے گذشتہ روز اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 21 سالہ پرکاش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ وی وی کے نگر بورا بنڈہ میں رہتا تھا ۔ کل رات اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔