معاشی پریشانی سے پریشان خاتون کی خودسوزی

شمس آباد ۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ سنجے واڑہ میں ایک خاتون نے تنہائی اور معاشی پریشانی سے تنگ آکر خودسوزی کرلی۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر کے سرینواس کے بموجب سی روجا 22سالہ زوجہ آنجہانی رمیش ساکن سنجے واڑہ شمس آباد نے کل دوپہر خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ روجا کا شوہر رمیش ایک ماہ قبل بیماری کے باعث فوت ہوگیا تھا جس کے بعد وہ آٹھ ماہ کے بچہ کے ساتھ اکیلی زندگی گزاررہی تھی ۔سرینواس سب انسپکٹر نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔