معاشی پریشانیوں پر کسان کی خود سوزی

حیدرآباد17 جون (سیاست نیوز) معاشی پریشانیوں کے سبب ایک کسان نے ضلع رنگا ریڈی کے مومن پیٹ میں خودسوزی کرلی ۔ پولیس کے بموجب 30 سالہ سی روی نے کل اپنے مکان میں خود پر کیروسن چھڑکر آگ لگالی تھی ۔ وہ اس واقعہ میں شدید جھلس گیا تھا اور علاج کیلئے اسے گاندھی ہاسپٹل شریک کیا گیا تھا ۔ وہ آج اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ مومن پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔