معاشی پریشانیوں پر تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف واقعات میں تین افراد معاشی پریشانیوں کے سبب پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جس میں ایک طالب علم بتایا گیا ہے جو تعلیم حاصل کرنا چاہتا تھا ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 18 سالہ نوین کمار جو پیشہ سے پالی ٹکنیک کا طالب علم تھا ۔ شنکرنگر کالونی کے ساکن سرینواس راؤ کا بیٹا تھا ۔ نوین کمار تعلیم حاصل کرنا چاہتا تھا ۔ تاہم اس کے والدین معاشی حالت درست نہ ہونے کے سبب اسے تعلیم ترک کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس طالب علم نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد شیخ محبوب جو ایم ایس مقطعہ کے ساکن تھے ۔ پیشہ سے کارپنٹر بتائے گئے ہیں ۔ اس شخص نے مالی پریشانیوں کے سبب کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

میڑچل میں تالاب سے خاتون کی نعش برآمد
حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) میڑچل پولیس نے آج ایک تالاب سے خاتون کی نعش برآمد کرلی ہے اور مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 42 سالہ شیوا لکشمی جو میڑچل کے ساکن لکشمن ریڈی کی بیوی تھی ۔ پولیس کے مطابق یہ خاتون کل رات میڑچل تالاب میں مشتبہ طور پر گر گئی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔