حیدرآباد 22 مارچ (سیاست نیوز) معاشی پریشانیوں کے سبب اسکراپ تاجر نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ ایم ستیہ نارائنا ساکن چلکا نگر نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ اوپل پولیس نے بتایا کہ ستیہ نارائنا کچھ عرصہ سے تنگدستی کا شکار تھا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ جس کے سبب اس نے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس نے متوفی کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔