حیدرآباد 20؍ اپریل (سیاست نیوز) معاشی پریشانیوں سے دو چار ایک تاجر نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ چارمینار پولیس کے بموجب 26 سالہ سی وشال چاری ساکن ہنومان نگر اپوگوڑہ کل رات اپنے دوکان واقع مٹی کے شیر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کے رشتہ داروں کے بموجب وشال چاری گذشتہ چند عرصہ سے تنگدستی کا شکار ہوگیا تھا جس سے وہ ذہنی طور پر متاثر ہوگیا ۔ چارمینار پولیس اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔