معاشی پریشانیوں سے دل برداشتہ خاتون کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /4 جولائی (سیاست نیوز) معاشی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ایک خاتون جس نے خودسوزی کی کوشش کی تھی آج دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ ڈنڈیگل پولیس کے بموجب 37 سالہ رحیمہ بیگم جو محمد صدیق کی بیوی تھی ساکن ملم پیٹ گزشتہ چند عرصہ سے معاشی پریشانیوں کا شکار ہوگئی تھی ۔ اپنے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے /26 جون کو خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی تھی جس میں وہ شدید طور پر جھلس گئی تھی ۔ رحیمہ بیگم کو گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔

گانجہ نہ ملنے پر نیپالی شہری کی خود کشی
حیدرآباد ۔ /4 جولائی (سیاست نیوز) گانجہ نہ ملنے کے نتیجہ میں نیپالی شہری نے علاقہ ایس آر نگر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ سشیل کمار جس کا تعلق نیپال سے ہے بلکم پیٹ ایس آر نگر میں واقع ایک ہوٹل میں ملازمت کیا کرتا تھا ۔ وہ گانجہ کا عادی ہے اور اپنی آمدنی گانجہ میں اڑایا کرتا تھا ۔ گزشتہ چند دنوں سے اسے گانجہ نہ ملنے کے نتیجہ میں وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔