حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) معاشی پریشانی کے سبب ایک مزدورنے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سی آر این کمار ساکن جھٹ پٹ نگر چادر گھاٹ گزشتہ چند عرصہ سے معاشی پریشانی سے دوچار تھا ۔ اس نے کل رات اپنے مکان میں زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی ۔ جس پر اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا تھا اور دوران علاج وہ آج فوت آگیا ۔ چادر گھاٹ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 45 سالہ خانگی ملازم ایم سریش نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ترمل گری پولیس نے بتایا کہ سریش نے اپنے مکان میں پھانسی لے لی تھی اور مقامی افراد نے اس سلسلے میں پولیس کو آگاہ کیا ۔ سریش کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا ۔