معاشی طور پر بدحال شرابی شوہر کی بیوی ، بچوں کے قتل کے بعد خودکشی

حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) حبیب نگر ، افضل ساگر علاقہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو جڑوا ںلڑکیوں کو زہر دیکر قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سیتارام باغ علاقہ میں آج صبح پیش آیا ۔ انسپکٹر حبیب نگر مسٹر سنجئے کمار بتایا کہ 30 سالہ بالراجو جو اسکراپ کا تاجر تھا ، اس نے 25 سالہ سریکھا سے شادی کی تھی اور انہیں ایک سال قبل جڑواں لڑکیاں پیدا ہوئی تھیں جس کے نتیجہ میں وہ معاشی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا ۔ راجو نے سیتا رام باغ علاقہ میں حال ہی میں کرائے پر مکان حاصل کیا تھا اور آئے دن حالت نشہ میں بیوی سے جھگڑا کیا کرتا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ کل رات بھی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا اور شبہ ہے کہ بالراجو نے بیوی اور دو جڑواں لڑکیوں کو زہر دیکر قتل کرنے کے بعد خود بھی پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ مقامی عوام نے بالراجو کے مکان سے کوئی حرکت نہ ہونے کے سبب معلومات کئے جس میں خودکشی کا پتہ چلا۔