معاشی سروے 2016-17ء کی جھلکیاں

نئی دہلی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں آج پیش کردہ معاشی سروے 2016-17ء کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں :
٭  آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح ترقی 6.75-7.5 فیصد بتائی گئی۔
٭  رواں مالی سال شرح ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
٭  انفرادی انکم ٹیکس شرحوں، ریئل اسٹیٹ، اسٹامپ ڈیوٹی میں کٹوتی کی تجویز
٭  انکم ٹیکس کا احاطہ تمام اونچی آمدنی والے شہریوں کو شامل کرتے ہوئے بتدریج وسیع تر کیا جاسکتا ہے۔
٭  کارپوریٹ ٹیکس میں کٹوتی کیلئے وقفوں میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔
٭  شرح ترقی معمول پر آجائے گی جب نئی کرنسی کی دستیابی معمول کے مطابق ہوگی۔
٭  نوٹ بندی سے شرح ترقی پر 0.25-0.5 فیصد اثر ہوگا لیکن طویل مدتی فائدے ملیں گے۔
٭  جی ایس ٹی، دیگر اصلاحات سے شرح ترقی 8-10 فیصد ہوجانا چاہئے۔
٭  زرعی شعبہ کی ترقی رواں مالی سال 4.1 فیصد ہوگی جو گذشتہ سال سے 1.2 فیصد زائد ہے۔
٭  سرویس سیکٹر میں 2016-17ء میں 8.9 فیصد ترقی کا تخمینہ ہے۔
معذوروں کیلئے ملازمتوں میں ریزرویشن 4 فیصد
نئی دہلی 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ حکومت معذوروں کیلئے سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن بڑھاکر 3 سے 4 فیصد کے ساتھ ہی پہلی بار گونگے بہروں کیلئے مشترکہ علامتی زبان تیار کر رہی ہے ۔مسٹر مکرجی نے آج یہاں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے عوامی مقامات پر معذوروں کی رسائی سہل بنانے کیلئے ’’سگم بھارت ابھیان‘‘شروع کیاہے ۔مختلف قسم کی ذہنی بیماریوں سے متاثرہ افراد کیلئے ہیلتھ انشورنس ایک لاکھ روپئے کر دیا گیا ہے ۔