معاشی تنگ دستی پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /25 اپریل ( سیاست نیوز ) فلک نما کے علاقہ میں معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 45 سالہ حبیب خان جو مدینہ کالونی فلک نما علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص ایک ویسٹرن یونین میں کام کرتا تھا ۔ کم آمدنی سے اس شخص کو مالی مسائل کا سامنا تھا ۔ جن کی 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے ۔ شدید مالی مسائل سے تنگ آکر حبیب خان نے کل رات انتہائی ا قدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس فلک نما مصروف تحقیقات ہے ۔

لو لگنے سے خاتون فوت
شمس آباد /25 اپریل ( سیاست نیوز ) شمس آباد بس اسٹانڈ کے قریب ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب ششی ریکھا 30 سالہ ساکن ایرپورٹ کالونی شمس آباد متوطن اڑیسہ کو چار ماہ قبل بچی پیدا ہوئی اور فوت ہوگئی جس کے بعد سے وہ مسلسل بیمار رہ رہی تھی ۔ کل وہ بس اسٹانڈ کے قریب جارہی تھی کہ صحت خرابی و لو لگنے سے وہ فوت ہوگئی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔