معاشی تنگ دستی پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /23 ڈسمبر (سیاست نیوز) بھوانی نگر تالاب کٹہ علاقہ میں معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر زری کا کام کرنے والے کاریگر نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ محمد ذاکر نے کل رات اپنے مکان میں اچانک پھانسی لے لی اور مقامی عوام اور رشتہ داروں نے اسے خانگی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس بھوانی نگر نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور تحقیقات جاری ہے ۔