معاشی تنگدستی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

نظام آباد: 29؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)معاشی بحران اور لڑکیوں کی شادی بوجھ ہوجانے پر ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ IIٹائون کے علاقہ میں پیش آیا۔ سب انسپکٹر IIٹائون کی اطلاع کے بموجب گاجل پیٹ کے علاقہ میں واقع سرینواس ایک کپڑے کی دکان میں سیکوریٹی گارڈ کی حیثیت سے کام کررہا ہے اور اسے تین دختران اور اس کی اہلیہ سپنا بیڑی مزدور کی حیثیت سے کام کررہی ہے اور اس کی تینوں دختران دسویں جماعت سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملبوسات کی دکان میں کام کررہی ہے ۔ تینوں لڑکیوں کی شادی اور مالی مشکلات کا صدمہ لیتے ہوئے سپنا نے اپنے ہی مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ سپنا کے شوہر سرینواس اور اس کی تینوں دختران رات 10 بجے کام سے واپس آنے کے بعد گھر میں دیکھا تو دروازہ لگے ہوئے تھے اور چیخ و پکار کے باوجود بھی دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے اندر داخل ہوکر دیکھا تو سپنا فیان سے لٹکی ہوئی تھی جس پر فوری پولیس کو اطلاع دینے پر IIٹائون پولیس یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔