ایٹانگر۔/4فروری، (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج مطالبہ کیاکہ آسام اور اروناچل پردیش حکومتوں کو معاشی بلاکیڈ سے دستبرداری کے لئے بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیئے۔ یاد رہے کہ 29 جنوری کو آسام کے سونی پور ڈسٹرکٹ کے چالڈھوا میں سی پی آئی ( ایم ) کے دس حامیوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا تھا۔ جس کے بعد معاشی بلاکیڈ لاگو کیا گیا ہے جس سے دستبرداری کی ضرورت ہے۔ پارٹی کی ارونا چل پردیش یونٹ نے آسام اور ارونا چل پردیش حکومتوں کو عام آدمی کی مشکلات پر سرد مہری کا رویہ اپنانے کا الزام عائد کیا۔ چاہے کچھ بھی ہوجائے، ہمیشہ عام آدمی کو ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ دونوں حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ ’ اناپرستی‘ کو ترک کرتے ہوئے عوام کی خاطر معاشی بلاکیڈ کے عاجلانہ طور پر خاتمہ کی راہ ہموار کریں۔ آسام کی کچھ تنظیموں نے ارونا چل پردیش پر معاشی بلاکیڈ عائد کیاہے جو اب چھٹویں دن میں داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اروناچل پردیش میں اشیائے ضروریہ کابحران پیدا ہوگیا ہے۔