منااکھیلی؍28جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مفت اور آسان قانونی خدمات معاشرہ کے مظلوم طبقہ کے استعمال میں لانا اور عوام کے لئے انصاف مہیا کرکے معاشرہ کو مساوی طورپر انصاف فراہم کرنے کے مقصد سے ریاستی قانونی خدمات بورڈ کی تشکیل عمل میں آئی ہے۔ یہ بات ریاستی ہائی کورٹ کے جج اور ریاستی قانونی خدمات بورڈ کے چیف صدر این کے پاٹل نے کہی۔ وہ ضلع عدالت کے احاطہ مین قانونی خدمات بورڈ، ضلع وکیل سنگھ ، پرگتی کرشناگرامینا بینک بیدر علاقائی دفتر اور بنگلور قرض وصولی کے اشتراک سے سود کے ضمن میں مقدموں کو فیصل کرتے ہوئے انھیں ختم کرنے کے لئے برہت لوک عدالت (جنتاعدالت) تقریب کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے آگے بتایاکہ تنازعات کے مقدموں سے نمٹنے کے لئے غلط راستے اختیا رنہ کئے جائیں اس لئے جنتاعدالت اس وقت اہم رول اداکرتی ہے۔ کچھ عرصہ کے دوران جنتاعدالت کے اپنے فرائض نبھانے سے وہ عوام میں مقبول ہوئی ہے۔ جس کام کے لئے وقت بہت لگتاہے اس کو بچا کر کم وقت میں مقدمات کو فیصل کرنے میں جنتاعدالت نے اپنا اہم رول نبھایاہے۔ انھوں نے بتایاکہ سود سے متعلق مقدموں کو لوک عدالت میں حصہ لینے کے لئے کسی طرح کی عرضیاں دینا ضروری نہیں ہے۔ لوک عدالت کے مطابق رعایتی طریقے سے قرض کو نمٹاجاسکتاہے۔ انھوں نے بتایاکہ 28جون کو پرگتی کرشنا گرامینا بینک کے سود سے متعلق مقدموں کی عظیم الشان لوک عدالت رائچو ضلع میں منعقد کی گئی تھی ۔ جس میں 3500مقدموں سے نمٹا گیا۔ اور 10.5کروڑ روپئے قرض کی وصولی کی گئی۔ بید رضلع میں سود سے متعلق مقدموں میں لوک عدالت میں 8ہزار سے بھی زائد نوٹسیس جاری کی گئی ہیں ۔ مقدمات کو نمٹانے کے لئے لو ک عدالت میں 12پیٹھ کی تشکیل کی گئی ہے۔ اس سے بڑے پیمانے پر مقدموں کو نمٹاجاسکے۔ سود سے متعلق مقدمات کے فیصل کے لئے عوام کو سنہراموقع لوک عدالت فراہم کررہی ہے۔
اس خصوصی موقع سے فائدہ اٹھانے اور اپنے مقدمے کو لوک عدالت کے ذریعہ حل کرنے اور دوبارہ قرض لینے کاموقع دیاگیاہے۔ ریاستی قانونی خدمات رکن اشوک نے بتایاکہ ملک میں 70%لوگ زراعت پر ہی گزربسر کرتے ہیں ۔ بارش نہ ہونے سے کسانوں کی مالی حالت انتہائی خراب ہوجاتی ہے۔ ایسی حالت میں بینک سے قرض کی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اس کو واپس دینا ہوگا۔ پرگتی گرامینا بینک کے ایم جی بھٹ نے بتایاکہ 36سال قبل شرو ع کیاگیا کرشنا بینک دیہی عوام کی بھلائی کے لئے سرگرم ہواتھاریاست میں اس کی 602شاخیں ہیں ۔ بینک کی جانب سے کسانوں کو 6ہزار کروڑ روپئے کاقرض دیاجاتاہے۔ خواتین کی سیلف ہلپ گروپس کو 398کروڑ روپئے قرض دیاگیاہے۔ کم سود پر تمام سہولتوں کے ساتھ قرض دیاجاتاہے۔ اگر سہی وقت پر قرض لوٹایاجاتاہے تو دوبارہ قرض حاصل کیاجاسکتاہے۔ تقریب کی صدارت ہائی کورٹ کے جج اور بیدرضلع عدالت کے جج بی شرینواس گوڈ انے کی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر، ایس پی سدھیر کما ریڈی ، سی ای او اجول کمار گھوش، محکمہ جنگلات افسر سنیل پنوار ، ضلع وکیل سنگھ کے صدر کاشنی ناتھ اور پرگتی کرشنا گرامینا بینک کے سینئر افسر وغیرہ موجودتھے۔ اس تقریب میں ضلع بھر کے سینکڑوں کسانوں نے حصہ لیا۔ آج کتنے کیسس سے نمٹاگیا اس کے بارے میں اطلاعات حاصل نہیں ہوئی ہیں ۔ یہ لوک عدالت مزید تین دن جاری رہے گی ۔