مظفر نگر فساد کے ملزم بالیان کی مودی کابینہ میں شرکت کی کانگریس کی جانب سے مذمت

نئی دہلی 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام )کانگریس نے آج مظفر نگر فسادات کے ملزم رکن پارلیمنٹ مظفر نگر سنجیو بالن کو مرکزی وزراء میں شامل کرنے کی مذمت کی ۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری شکیل احمد نے اپے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ ذرائع ابلاغ کا مظفر نگر فسادات کے ملزم کی کابینہ میں شمولیت پر حیرت کیوں ہے ؟آخر یہ مودی کی حکومت ہے ۔ ایک سینئر ویٹرنری ڈاکٹر بالیان نے کل وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا ۔ وہ صرف دیڑھ سال قبل بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ۔ وہ جاٹ ہیں اور کوتا دیہات مظفر نگر کے متوطن ہے ۔وہ احتیاطی اقدامات کے طور پر مظفر نگر فسادات کے پہلے ایک ماہ کیلئے جیل میں تھے ۔وہ دیگر دو پارٹی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ مظفر نگر سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے اور انہیں مودی کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ بالیان گذشتہ سال مہا پنچایت کے رکن تھے حالانکہ ان کی اشتعال انگیز تقریروں کے ذریعہ کشیدگی میں اضافہ کرنے پر ان پر امتناع عائد کیا گیا تھا ۔ پولیس نے امتناعی احکام کی خلاف ورزی کرنے اور دو فرقوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کا ان پر الزام عائد کیا تھا ۔ بی جے پی کا ادعا ہے کہ بالیان کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے جو سیاسی مفادات پر مبنی ہے ۔