مظفر نگر6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اجتماعی عصمت ریزی کے 11 مفرور ملزمین کی جائیدادیں عدالت کی مداخلت پر پولیس نے قرق کرلی۔دیہات پھوگنا میں اجتماعی عصمت ریزی کے پانچ مقدمات کی بناء پر عدالت نے مداخلت کی تھی۔ ایس پی (دیہی )الوک پریا درشی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ باقی 9 مفرور ملزمین کی جائیدادیں بھی عنقریب ضبط کرلی جائیں گی۔