نئی دہلی۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) رانجی ٹروفی کرکٹ میں شاندار واپسی کے بعد آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے آج کہا کہ وہ بین الاقوامی کھیل میں واپسی کے بارے میں بات کرنے کے بجائے اپنے مظاہرہ کے ذریعہ موثر جواب دینے کی کوشش کریں گے۔ بروڈا کے عرفان پٹھان نے گجرات کے خلاف نہ صرف 6 وکٹس لئے بلکہ 58 رنز بھی بنائے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتہ پنجاب کے خلاف ٹیم کی کامیابی میں بھی اہم رول ادا کیا۔ عرفان پٹھان نے کہا کہ وہ اپنی توجہ کھیل پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اب تک جو مظاہرہ کیا ، اس سے مطمئن ہیں اور جہاں تک بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا تعلق ہے ، ان کی کوشش یہ ہوگی کہ اپنے مظاہرہ کے ذریعہ جواب دے۔