مطلوب ماؤیسٹ جوڑے نے ہتھیار ڈال دئے

حیدرآباد 20 جنوری ( پی ٹی آئی ) چھتیس گڑھ میں مختلف کارروائیوں میں مبینہ طور پر ملوث ایک ماؤیسٹ جوڑے نے آج ہتھیار ڈال دئے ۔ اس جوڑے نے آج ورنگل میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ کہا گیا ہے کہ ڈویژنل کمیٹی رکن بی بھکشا پتی نے جو کئی جرائم میں ملوث تھا اور اس کے سر پر پانچ لاکھ روپئے کا انعام تھا اپنی شریک حیات پی رکمنی کے ساتھ ہتھیار ڈال دئے ۔ اس جوڑے نے خود کو ورنگل اربن سپرنٹنڈنٹ پولیس اے کے جھا کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ۔ رکمنی کے سر پر ایک لاکھ روپئے کا انعام تھا ۔ بھکشاپتی نے 2001 میں نکسلائیٹ تحریک میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ وہ ورنگل میں روپوش رہنے کے بعد چھتیس گڑھ منتقل ہوگیا تھا ۔