حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شادی کے نام پر طلاق شدہ خاتون کا جنسی استحصال کرنے والے طالب علم کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اسے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ ونستھلی پورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں پولیس نے رمیش نامی طالب علم کو گرفتار کرلیا جو ایم ایس سی سال اول کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ رمیش سابق میں ایل بی نگر کے علاقہ میں واقعہ ایک انٹرنیٹ سنٹر میں کام کرتا تھا ۔ اس دوران اس کی پہچان 27 سالہ خاتون سماسے ہوئی یہ خاتون طلاق شدہ تھی اور اس کی ایک 6 سالہ لڑکی بھی ہے ۔ رمیش سے اس خاتون کی پہچان دوستی اور محبت میں بدل گئی اور اس نے طلاق شدہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کا جنسی استحصال کیا ۔ خاتون جو 2 ماہ کی حاملہ بتائی گئی ۔ دھوکہ تصور کرنے کے بعد پولیس میں شکایت کردی ۔ پولیس رمیش کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔