مصیبت زدہ روہنگی مسلمانوں کی حالت پر اظہار تشویش خادم الحرمین شریفین کی وزیراعظم ملائیشیاء سے بات چیت

جدہ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) خادم الحرمین شریفین اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے روہنگی مسلمانوں کے قابل رحم حالات پر ملائیشیاء کے وزیراعظم نجیب رزاق سے تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے فی الفور مؤثر امداد و بازآًادکاری کے اقدامات پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق روہنگی مسلمان دنیا بھر کی مظلوم ترین اقلیت ہیں۔ شاہ سلمان نے قصر السلام میں ڈاکٹر نجیب رزاق سے بات چیت کے دوران اس بات پر زور دیا کہ روہنگیا کے مسلمانوں سے تعصب، جانبداری اور ان کی نسل کشی کے مسئلہ کو تنظیم اسلام تعاون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کے عالمی اُصولوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔