مصلیوں سے امیدواروں کی ملاقات

کلواکرتی ۔ 26 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ووٹ کے خاطر سیاسی قائدین کچھ بھی کرسکتے ہیں آج تمام سیاسی قائدین کانگریس ڈاکٹر وشی چندرا ریڈی وائی ایس آر کانگریس ، ایڈماکشٹا ریڈی ، ٹی آر ایس باغی امیدوار بالاجی سنگھ کانگریس باغی امیدوار کے نارائن ریڈی و دیگر نے آج شہر کے مساجد پر پہنچ کر بعد نماز جمعہ مصلیوں سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے اپنے حق میں ووٹ دینے اور ایک بار انہیں خدمت کا موقع دینے کی گذارش کرتے ہوئے دیکھے گئے جن کے ساتھ مسلم قائدین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔