مصر :ہندوستانی ایمبیسی میں دعوت افطار

قاہرہ ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ماہ رمضان المبارک کے موقع پر یہاں ہندوستانی سفارتخانہ میں سالانہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں مصری وزراء اور ہندوستانی برادری کے ارکان شریک ہوئے۔ ہندوستان کے سفیر برائے مصر نودیپ سوری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال کے اہم موقعوں میں سے ہے اور ایمبیسی ہر سال ماہ رمضان کے دوران مصر میں اپنے دوستوں کو مدعو کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کثرت میں وحدت کی علامت ہے۔ ہمارے پاس مختلف مذاہب اور تہذیب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔ سوری نے کہا کہ انہیں شخصی طور پر مسرت ہیکہ ہندوستان میں 180 ملین مسلمان رہتے ہیں جو ہندوستان کو مسلم آبادی کا دوسرا بڑا ملک بناتے ہیں۔