قاہرہ ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے سرکاری خبر رساں ادارہ نے اطلاع دی ہیکہ مشرقی قاہرہ میں پولیس کے طلایہ گرد دستہ پر بم حملہ کیا گیا جس سے 10 افراد بشمول ایک شہری زخمی ہوگئے۔ ایک عسکریت پسند گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پارٹی اسلام پسند احتجاجی کو منتشر کرنے جارہی تھی۔