مصر کے مندر پر خودکش حملہ ناکام، دو دہشت گرد ہلاک

قاہرہ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی پولیس نے الاقصور میں واقع ایک مشہور سیاحتی مرکز کرپاک مندر پر خودکش حملہ کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ پولیس نے کہاکہ مندر کے کامپلکس کے باب الداخلہ پر تین مشتبہ افراد پہونچ رہے تھے اور پولیس کو قریب پہونچتا دیکھ کر ایک نے خود کو دھماکہ سے اُڑالیا۔ دوسرے کو پولیس نے گولی مار دی اور تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔ کسی بھی گروپ نے اس دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ مندر 247 ایکر اراضی پر محیط ہے جو دنیا کے بڑے مذہبی مقامات میں شمار کیا جاتا ہے جہاں صدیوں قدیم مندروں کے علاوہ فرعون کے افراد خاندان کے مقبرہ موجود ہیں۔