مصر کے معزول صدر مرسی کے مقدمہ کی سماعت ملتوی

قاہرہ۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی اور دیگر 130 افراد کے 2011ء میں جیل سے فرار ہوجانے کے مقدمہ کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران جج شعبان الشامی نے محمد مرسی کی سرزنش کی جو سماعت کے دوران ساتھی ملزمین سے بات چیت کررہے اور عدالت کی کارروائی میں خلل اندازی کررہے تھے۔ جج نے اخوان کے قائد صفوت حجازی کی بھی مذمت کرتے ہوئے انھیں مرسی سے کسی کا بھی تقابل کرنے سے منع کردیا۔