قاہرہ۔26نومبر ( سیاست ڈاٹ کا م) مصر کے قبطی پوپ ٹواڈروس ۔دوم آج ایک سینئرپادری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے یروشلم روانہ ہوئے جو دراصل کئی دہوں کے بعد قبطی عیسائیوں کے کسی بھی سربراہ کا پہلا دورہ ہے ۔ چرچ ترجمان کے مطابق پوپ ٹواڈروس ۔دوم آرچ پشپ انبا ابراہام کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے جن کا کل 73سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا ۔