مصر کے صحرائے سینائی میں 11 عسکریت پسند ہلاک

قاہرہ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی صیانتی افواج نے شمالی صحرائے سینائی میں فائرنگ کے تبادلے میں 11 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ عسکریت پسندوں نے فوج پر حملے کیلئے جو 3 گاڑیاں اور 8 موٹر سائیکلیں استعمال کی تھیں ، انہیں تباہ کردیا گیا۔