قاہرہ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شورش زدہ شمالی سینائی کے علاقہ میں ایک بکتر بند گاڑی لبِ سڑک بم دھماکہ سے تباہ ہوگئی۔ 2 فوجی مقام حادثہ پر ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔ کسی بھی عسکریت پسند تنظیم نے اِس بم حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ مصر کے شمال مشرقی جزیرۂ نما سینائی میں جنوری 2011 ء سے مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مصر کے اسلام پسند صدر محمد مرسی کو ایک فوجی انقلاب میں اقتدار سے بیدخل کردیا گیا تھا۔ ان حملوں میں شدت پیدا ہوگئی تھی۔ 500 سے زیادہ فوجی تاحال ان حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ جزیرہ نمائے سینائی اسرائل سے متصل ہے اور غزہ میں فلسطینی حکومت بھی اس سے اپنی سرحد متصل رکھی ہے۔