مصر کے سخت جواب کو عرب امارات کی تائید

ابوظہبی ۔ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے ایک طاقتور مصری جوابی کارروائی کی تائید کا اظہار کیا ہے۔ دولت اسلامیہ نے ایک ویڈیو فلم جاری کی ہے جس میں لیبیا کے ساحل پر 21 قبطی عیسائیوں کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے کہا کہ ہلاکتیں لیبیا کی پریشان حال بین الاقوامی سطح پر مسلمہ حکومت کیلئے عظیم تر تائید کی ضرورت کی اہمیت ظاہر کرتی ہے۔ دارالحکومت طرابلس سے گزشتہ اگست میں اس حکومت کو اقتدار سے بے دخل کردیا گیا تھا۔ ان کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جبکہ مصری جنگی طیارے جہادیوں کے مستحکم گڑھ دیرنا مشرقی لیبیا پر کم از کم سات فضائی حملے کرچکے ہیں۔ متحدہ عرب امارات اپنی پوری طاقت کے ساتھ مصر کی دہشت گردی کے صفائی کی کوششوں کی تائید کرتی ہے اور اپنے شہریوں کو ہدایت دیتی ہے کہ وہ اپنا موقف اس کے ساتھ مکمل یکجہتی ظاہر کرتے ہوئے اختیار کریں۔