قاہرہ، 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے سبکدوش عبوری صدر عدلی منصور نے آج جذباتی وداعی تقریر میں کہا کہ عوام کو زبردست چیلنجوں سے دوچار ملک میں اپنی ذمے داریوں کو لازماً سمجھنا ہوگا جبکہ اُن کے بقول اس ملک کو تشدد کا خوف لاحق ہے، بدحال معیشت، سیاسی الجھن اور بین الاقوامی سازشوں کا سامنا ہے جو اس کی شناخت اور علاقائی سالمیت کیلئے خطرہ پیش کررہے ہیں۔ عدلی منصورلگ بھگ ایک سال عبوری صدر رہے۔ انھیں جولائی میں اسلام پسند صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد ملٹری انتظامیہ کے تحت عبوری صدر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔