مصر کے بم فیکٹری پر دھاوے، دو سپاہی ہلاک

قاہرہ ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی پولیس فوج اور اسپیشل فورس نے مشتبہ بم بنانے والی فیکٹری پر دھاوے کئے۔ اس موقع پر فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا، جس سے 2 سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔ مصر کے مضافات میں واقع اس فیکٹری کے خلاف کارروائی کی گئی۔ فوج نے 5 انتہاء پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے یہ بات بتائی۔ انسر بیت المقدیس گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد القاعدہ سے حوصلہ پاکر یہاں پر انتہاء پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ دھاوے کے دوران انتہاء پسندوں نے سیکوریٹی فورس پر اندھادھند فائرنگ کی اور بموں سے بھرے ہوئے کاروں کو اڑا دیا۔ یہاں پولیس نے انتہاء پسندوں کے درمیا ن 7 گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔