مصر کے اخوان المسلمین کے 36 ارکان کو سزاء

قاہرہ ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شمال مشرقی حصہ میں گذشتہ سال غیرقانونی احتجاج کے باعث مصر کی فوجی عدالت نے ممنوعہ تنظیم اخوان المسلمین کے 36 ارکان کو 5 سال کی سزاء سنائی ہے۔ 26 افراد کو ان کی غیرموجودگی میں 5 سال کی سزاء سنائی گئی جبکہ دیگر 8 افراد فیصلہ کے وقت عدالت میں موجود تھے انہیں 2 سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے دیگر 2 کو ایک سال کی سزاء ہوئی ہے۔