مصر کی مصالحت کے بعد غزہ میں جنگ بند ی

یروشلم؍ غزہ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) غزہ سے اسرائیلی شہروں پر راکٹ حملے اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کا دو دن سے جاری سلسلہ آج مصر کی کوششوں سے تھم گیا۔ اسلامی جہاد کے لیڈر خالد البطش نے فیس بُک پر لکھا کہ مصر کی سرگرم کوششوں کی بناء جنگ بندی کو قطعیت دی گئی ہے ۔ اسرائیل نے فوری طور پر ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ، لیکن وزارت دفاع کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ انہیں لڑائی کا یہ سلسلہ جلد تھمنے کی توقع ہے۔