قاہرہ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام )مصر کی ایک فوجی عدالت نے آج اخوان المسلمین کے 15 ارکان کو عمر قید کی سزاء سنائی کیونکہ وہ سوئز گورنریٹ میں 2013 کے خونریز تشدد میں ملوث تھے ۔ عدالت نے دو بچوں کو بھی 10 سال کی سزائے قید اور15 مئی سے دیگر چار ملزمین کو اُن کی غیر حاضری میں سزائیں سنائی۔ عدالت نے کہا کہ یہ افراد پُر تشدد کارروائیوں ‘دو شہریوں کی ہلاکت اور سرکاری عمارتوں کے انہدام کے مجرم ثابت ہوچکے ہیں۔