قاہرہ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے سنٹرل بینک کو سعودی عرب سے 2 بلین ڈالرس کی رقم موصول ہوئی ہے۔ مصر کے روزنامہ ’’المال‘‘ نے یہ اطلاع دی۔ نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ فنڈس کو زیادہ تر فارن ایکسچینج ہراج میں استعمال کیا جارہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے اس بارے میں تبصرہ سے انکار کیا اور کہا کہ سنٹرل بینک کے سربراہ ہشام رمیض عنقریب وضاحت کریںگے۔ گزشتہ ستمبر میں رمیض نے کہا تھا کہ خلیجی ممالک نے 12 بلین ڈالرس کی مدد کا اعلان کیا تھا جس کے منجملہ 7 بلین ڈالرس کی رقم موصول ہوچکی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی تھی کہ یو اے ای، سعودی عرب اور کویت مزید مالی امداد کریں گے۔ ابوظہبی کے امیر نے بھی اضافی 2 بلین ڈالرس کی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔