قاہرہ 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے 5 ایم آئی اے آئی ابرامس دبابے ٹریٹس مصر کے حوالہ کردیئے۔ یہ مصر کو جاری صیانتی مدد کا حصہ ہے۔ امریکی سفارت خانہ نے کہاکہ یہ ٹریٹس اوہایو میں تیار کئے گئے اور انھیں امریکہ سے راست بذریعہ طیارہ فوری طور پر مصری دبابوں کے کارخانے پہنچادیا گیا جہاں امریکہ اور مصر کی جانب سے دبابوں کی مشترکہ طور پر تیاری کی جاتی ہے۔ اِس مشترکہ تیاری سے عوام اور مصر کی مسلح افواج کو زبردست معاشی اور صیانتی صلاحیت حاصل ہوتی ہے۔ ٹریٹس کی سربراہی سے 2 ہزار سے زیادہ مصری شہری کارخانے میں ملازمت حاصل کرسکیں گے۔ اس سے فوج کو مزید وسائل حاصل ہوں گے جن کے ذریعہ وہ اِس علاقہ میں انتہا پسندوں کے خلاف جنگ کرسکے گی۔ سینئر دفاعی عہدیدار میجر جنرل چارلس ہوپر نے کہاکہ امریکہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیتی ہتھیار مصر کی صیانت اور کئی محاذوں پر دہشت گردوں کے مقابلہ کے لئے فوجی کارروائی کرنے کے مقصد سے بطور امداد یہ اسلحہ سربراہ کررہا ہے۔ دبابوں کے ٹریٹس کی سربراہی سے ابرامس دبابوں کی مشترکہ تیاری کا احیاء ہوگا۔