قاہرہ۔26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر نے رفاہ سرحد کے غزہ چوراہے کو آج دوبارہ کھول دیا۔ اختتامی اکتوبر میں جزیرہ نمائے سینائی پر بمباری کے بعد اسے بند کردیا گیا تھا۔ آج اسے دوبارہ کھول دیا گیا۔ یہ چوراہا فلسطین کی آزاد سرزمین تک رسائی کا واحد راستہ ہے جو آج اور کل چار گھنٹوں کیلئے کھلا رہے گا تاکہ مصر سے غزہ جانے والی ٹریفک کی مدد کی جاسکے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ اقوام متحدہ کہہ چکی ہے کہ 3,500 سے زیادہ فلسطینی مصر کی سرزمین پر چوراہا بند کردیئے جانے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ ایک خودکش حملے میں 24 اکتوبر کو شمالی سینائی میں 30 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ مصر کی فوج پر مہلک ترین حملہ تھا جو صدر محمد مرسی کی جولائی 2013ء میں اقتدار سے بے دخلی کے بعد کیا گیا تھا۔ غزہ کے ہزاروں شہری یہ چوراہا بند کردیئے جانے کے نتیجہ میں اعلیٰ تعلیم اور طبی امداد کے لئے مصر اور دیگر ممالک کا سفر کرنے سے قاصر ہوگئے تھے۔