قاہرہ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں فوجی حمایت یافتہ حکومت کی جانب سے کرائے گئے ریفرنڈم میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق 98 فیصد ووٹرز نے نئے آئین کے حق میں ووٹ دے دیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 40 فیصد ووٹرس نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ دوسری جانب نئے آمین پر ریفرنڈم کے خلاف متعدد شہریوں میں اخوان المسلمون کے کارکنوں نے احتجاجی ریالیاں نکالیں اور مظاہروں کا انعقاد کیا۔ فورسیز کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے معزول صدر مرسی کے سینکڑوں حامیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔
صنعا میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں ایرانی سفیر زخمی
صنعا۔ /18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یمنی دارالحکومت میں آج نامعلوم حملہ آواروں نے ایرانی سفیر کو ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا ۔ حملہ آوروں نے حملے کے دوران بڑے پیمانے پر فائرنگ بھی کی ۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ ’’ نامعلوم حملہ آوروں نے جو ویان میں سوار تھے الحدہ تجارتی علاقہ میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ پر حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیا ‘‘ ۔ جرمن ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ ایرانی سفیر کے کاندھے پر زخم آئے ہیں ۔ تاہم ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ صنعا میں گزشتہ سال جولائی کے دوران ایک دوسرے ایرانی سفارتکار نور احمد نیک بخت کا اغواء کرلیا گیا تھا جو ہنوز اغواء کنندگان کی تحلیل میں ہیں ۔ قبائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواء کنندگان القاعدہ کے ارکان ہیں ۔ شمالی یمن میں سنی اسلام پسندوں اور زیدی شیعوں کے درمیان ہلاکت خیز لڑائی جاری ہے ۔ شیعہ باغیوں پر ان کے حلیفوں نے ایران سے مدد حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔