قاہرہ ۔ 9۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) 57 اخوان المسلمین کے ارکان کو آج سات سال سے لیکر عمر قید تک کی سزا مصر کی ایک عدالت نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے اور اگست 2013 ء میں پرتشدد کارروائیوں کے ارتکاب کے جرم میں سنائی۔ 26 افراد کو عمر قید اور باقی ملزمین کو 7 تا 15 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران 21 ملزمین عدالت میں حاضر تھے، باقی افراد کو ان کے غیاب میں سزا سنائی گئی۔