قاہراہ ۔26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 5دہشت گرد ہلاک اور دیگر 16گرفتار کرلئے گئے جب کہ مصر کے شورش زدہ شمالی سینائی میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوج نے کارروائی کی ۔ مصر کی فوج کے ترجمان کرنل تامر الرفا نے کہا کہ دہشت گردوں میں انصاربیت المقدس کا ایک دہشت قائد بھی شامل ہیں ۔ 16مشتبہ دہشت گردوں کو دھاوؤں میں گرفتارکرلیا گیا ۔ دہشت گردوں نے قبل ازیں پولیس اور فوج پر حملے کئے ہیں ۔